ڈینگی سے بچائو کیلئے سپرے کروانے کا ٹاسک وی سی واین سی کو دیدیا گیا

منگل 12 ستمبر 2017 16:01

ڈینگی سے بچائو کیلئے سپرے کروانے کا ٹاسک وی سی واین سی کو دیدیا گیا
ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2017ء) ڈینگی سے بچائو کیلئے سپرے کروانے کا ٹاسک وی سی واین سی کو دیدیا گیا۔ ٹاسک ملنے کے بعد ضلع بھر کی وی سی و این سی نے ڈینگی وائرس سے بچائو کیلئے سپرے شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت و بلدیات مشترکہ لائحہ عمل طے کرتے ہوئے ضلع ہری پور میں ڈینگی سے بچائو کیلئے سپرے کروانے کا کام ویلج کونسلوں و این سی کو سونپ دیا گیا ہے جس کے بعد ویلج کونسلوں و نیبرہڈ کونسلوں کے ناظمین و ممبران کی زیر نگرانی ڈینگی کے بچائو کیلئے سپرے شروع کر دیا گیا ہے۔ گھر گھر جا کر ڈینگی کے تدارک کیلئے سپرے کا عمل جاری کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :