تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہنگو میں ڈینگی سے بچائو کیلئے آگاہی سیمینار کا انعقاد

منگل 12 ستمبر 2017 16:29

․ھنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2017ء) تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہنگو میں ڈینگی سے بچائو کیلئے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ڈینگی وائرس آگاہی مہم کے حوالے سے واک بھی کی گئی جس میں ڈپٹی کمشنر ہنگو احسان اللہ سمیت، ڈی ایچ او ڈاکٹر ثمین، ایم ایس ڈاکٹر ضیاء الرحمان خلیل، ڈی ای او میل اور فی میل محمد شوکت اور فرزانہ سردار، ڈاکٹرز اور کونسلرز اور علاقہ مشران نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہسپتال ہنگو میں ڈینگی وائرس سے متعلق آگاہی سمینار منعقد کیا گیا۔سیمینار سے خطاب میں ڈپٹی کمشنر ہنگو احسان اللہ نے خطاب میں کہا کہ پولیو کی طرح حکومت کی جانب سے ڈینگی ایمرجنسی بھی نافذ کی گئی ہے اور عوام کو ڈینگی وائرس کے مضر اثرات محفوظ رکھنے کے لئے محکمہ صحت ہنگو کو خطیر فنڈز جاری کر کے بہترین حفاظتی انتظامات کی تلقین کی گئی ہے مگر اس کے باوجود محکمہ صحت نے ڈینگی سے بچاو حفاظتی سپرے تک نہیں کرایا جو کہ قابل افسوس امر ہے۔

(جاری ہے)

ڈی سی احسان اللہ نے کہا کہ عوام کی زندگی کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور کسی کو بھی قیمتی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ڈی سی آفس میں ڈینگی ایمرجنسی کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے۔دریں اثناء ڈی ایچ او داکٹرثمین، ڈاکٹر فضل سبحان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع ہنگو میں ڈسٹرکٹ ہسپتال سمیت ضلع بھر کے ہسپتالوں اور صحت کے مراکز میں ڈینگی مریضوں کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام ڈینگی سے متعلق اختیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے کھڑے پانی کو ڈھانپ کر رکھیں اور 24 گھنٹے سخت بخار جس پر سفید اور سرخ سپائس، آنکھوں اور بدن میں شدید درد جیسے علامات کی صورت میں فوری قریبی سرکاری صحت مراکز میں مفت علاج معالجہ، فری ادویات اور فری ٹسٹ کی سہولت سے استفادہ حاصل کرے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کی تقریبا 110 ممالک ڈینگی وائرس سے متاثر ہے ۔

ڈینگی وائر س لا علاج مرض قطعی طور پر نہیں اور بر وقت علاج معالجہ سے فوری علاج ممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ تاحال ضلع ہنگو میں کوئی مثبت کیس سامنے نہیں آیا جن میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہو تا ہم پشاور میں مقیم ضلع ہنگو کے چار افراد کو پشاور میں ہی ڈینگی وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ آگاہی مہم کو کامیاب کرانے میں میڈیا کا کردار نہایت اہم ہے ۔سمینار کے اختتام پر ڈسٹرکٹ ہسپتال سے پریس کلب ہنگو تک آگاہی واک بھی منعقد کی گئی جس میں ہر طبقہ فکر کے افراد نے شرکت کیں۔

متعلقہ عنوان :