پشاور میں ڈینگی کے وار جاری ،تہکال کے مزید دو رہائشی جاں بحق ہوگئے،تعداد 23ہوگئی

بدھ 13 ستمبر 2017 16:39

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2017ء) پشاور میں ڈینگی کے وار جاری ہیں۔تہکال کے مزید دو رہائشی جاں بحق ہوگئے،تعداد تئیس ہوگئی۔

(جاری ہے)

پشاور میں ڈینگی پر کے وار جاری ہیں ،تہکال کے علاقے کے مزید دو افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد خیبر پختونخوا میں ڈینگی سے جاں بحق افراد کی تعداد تئیس ہوگئی،جاں بحق ہونی والے دونوں افراد کا تعلق تہکال کے علاقے سے تھا،جاں بحق خاتون خیبر ٹیچنگ اسپتال جبکہ پرویز نامی شخص حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں زیر علاج تھا ،جاں بحق ہونے والی خاتون کا شوہر بھی ڈینگی کا شکارہو کراسپتال میں زیرعلاج ہے،خیبرپختونخوا میں گزشتہ روز مزید تین سو بہتر افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ،گزشتہ روز ڈینگی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران پشاورہائیکورٹ کا برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے ڈینگی کی روک تھام میں غفلت برتی گئی۔

متعلقہ عنوان :