خون کے کینسر میں مبتلا غریب اور نا دا ر مر یضو ں کے مفت علا ج کے لئے سہو لتیں مہیا کی جا رہی ہیں ،ڈاکٹر سکندر میندھرو

بدھ 13 ستمبر 2017 16:40

خون کے کینسر میں مبتلا غریب اور نا دا ر مر یضو ں کے مفت علا ج کے لئے سہو ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2017ء) سندھ کے وزیر صحت ڈاکٹر سکندر میندھرو نے بدھ کو نیشنل اسٹیڈیم کرا چی کے قریب واقع نیشنل انسٹیٹیو ٹ آف بلڈ ڈیزیز (این آئی بی ڈی) کا دورہ کیا اور ادا ر ے کو سندھ حکومت کی جا نب سے خو ن کے کینسر میں مبتلا مریضو ں کے مفت اور بلا معا وضہ بو ن میرو ٹرا نسپلا نٹ اور علا ج معا لجے کیلئے 30کرو ڑ رو پے چیک کا عطیہ پیش کیا ۔

اس مو قع پر ڈاکٹر سکندر میندھرو نے کہا کہ خو ن کے کینسر میں مبتلا غریب اور نا دا ر مریضو ں کا علا ج بہت مہنگا ہے اور پرائیویٹ ہسپتا لو ں میں ایک مریض کے بو ن میرو ٹرا نسپلا نٹ پر تقریباًً 50لا کھ رو پے خر چ ہو جا تے ہیں اور ہر جگہ بو ن میرو ٹرا نسپلا نٹ کی سہو لت میسر بھی نہیں ہے ۔حکومت سندھ نے غریب اور نا دا ر مریضو ں کا بو ن میرو ٹرا نسپلا نٹ اور علاج معالجہ کی سہو لتیں مفت اور بلا معا وضہ فرا ہم کر نے کے لئے این آئی بی ڈی کو 30کرو ڑ رو پے کی رقم دی ہے تا کہ غریبو ں کو مہنگے علا ج کی سہو لتیں مفت مہیا کی جا سکیں ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ حکومت ر فا حی بنیا دوں پر کا م کر نے والے طبی ادارو ں کے نیک مقا صد کی بھر پو ر حو صلہ افزا ئی کر رہی ہے تا کہ بیما ریو ں میں مبتلا خلق خدا کی مدد کی جا سکے ۔ڈاکٹر سکندر میندھرو نے این آئی بی ڈی کے سر برا ہ ڈاکٹر طا ہر شمسی اور انتظا میہ کے ہمرا ہ ہسپتا ل کے مختلف شعبو ں کا دورہ کیا اور علا ج معا لجے کی سہو لیا ت کا جا ئزہ لیا ۔ہسپتا ل انتظا میہ نے بتا یا کہ این آئی بی ڈی میں غریب اور نا دا ر مریضو ں کو مفت علا ج کی سہو لیا ت بھی مہیا کی جا تی ہیں ۔ڈاکٹر سکندر میندھرو نے این آئی بی ڈی کے جذبے کی تعریف کی اور انہیں اسے لگن کے ساتھ کا م کر تے رہنے کی تا کید کی اور اس ضمن میں اپنے ہر ممکن تعا ون کا یقین دلا یا ۔

متعلقہ عنوان :