پولیوجیسے موذی مرض کی مکمل بیخ کنی کیلئے کوششیں جاری ہیں ،کمشنر قلات

جامعہ حکمت عملی کے تحت انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنا کر موذی مرض کا ہمیشہ ہمیشہ کے لئے خاتمہ کیا جاسکتا ہے،محمد ہاشم غلزئی

بدھ 13 ستمبر 2017 17:01

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2017ء) کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی نے کہاہے کہ پولیوجیسے موذی مرض کی مکمل بیخ کنی کے لئے کوششیں جاری ہیں ،جامعہ حکمت عملی کے تحت انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنا کر اس موذی مرض کا ہمیشہ ہمیشہ کے لئے خاتمہ کیا جاسکتا ہے ۔مستقبل کے معماروں کو پولیومرض کی وائرس سے جو خطرات لاحق ہیں اس کا تدارک ہر فرد کی ذمہ داری ہونی چاہئے ۔

جب سب مل کر اس موذی مرض کے خاتمہ کے لئے کوششیں کر لیں گے تو قوم نہ صرف ضلع بلکہ پورے ملک کو پولیو سے پاک کرنے میں کامیاب ہونگے ۔یہ بات انہوںنے محکمہ ہیلتھ اور پولیو نمائندگان سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہی ۔کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی نے کہاکہ پولیو مہم جو کہ پورے ضلع میں شروع ہورہاہے اور جتنی بھی ٹیمیں ہیں وہ گھر گھر جا کر پولیو کے خاتمہ کے لئے اپنا کردار ادا کریں اور کوشش ہو کہ کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے پلانے سے نہ رہ جائے بلکہ ضلع بھر کے تمام بچوں کو پولیو کے قطرے ہر صورت میں پلائے جائیں۔

(جاری ہے)

پولیو کا قطرہ پلانا انتہائی لازمی ہے جس کے لئے سب اپنی بار آور کوششیں بروئے کا ر لا کر اس کے خاتمہ کے لئے کردار ادا کریں انہوںنے کہاکہ والدین پر بھی بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ پولیو مہم کے خاتمہ کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھیں ۔تین روز ہ پولیو مہم 18ستمبر سے شروع ہورہاہے ۔اس کے لئے ابھی سے تیاریاں جاری رکھیں ۔ تین روز ہ پولیو مہم میں ایک لاکھ 23ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :