کراچی، محض 4ہزار روپے کے عوض لڑکی فروخت کرنیوالا ملزم گرفتار

جمعرات 14 ستمبر 2017 12:51

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 ستمبر2017ء) کراچی میں محض چار ہزار روپے میں لڑکی فروخت کرنیوالا ملزم گرفتار کرلیا گیا، ملزم پنجاب سے کراچی لڑکی فروخت کرنے لایا تھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ابراھیم حیدری پولیس نے ایک ایسے ملزم کوگرفتار کیا ہے جس نے لڑکی کو محض چار ہزار روپے میں پنجاب صادق آباد سے خریدا۔پولیس حکام کے مطابق محمدایوب کائنات نامی لڑکی کو پنجاب سے فروخت کرنے کراچی لایا تھا ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ لڑکی فروخت کرنے والے ملزم نے لڑکی کو جھانسہ دیا کہ وہ اس کو پولیو ورکر کا کام دلوا دے گا۔

متعلقہ عنوان :