بونیرمیں ڈینگی کی روک تھام کیلئے ادویات کی فراہمی

جمعرات 14 ستمبر 2017 13:07

صوابی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2017ء) ضلعی حکومت اورمیڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیوڈگرکی کوششیں رنگ لائیں ،صوبائی ڈپٹی ڈائریکٹرہیلتھ نے وعدے کے مطابق ضلع میں ڈینگی کی روک تھام کی ادویات،مچھردانیاں،لاکھوں روپے مالیت کے جدید ترین الٹراسائونڈ مشین اوربی بی کیئرکٹس فراہم کرکے ایم ایس کے حوالے کردئیے ،عوام نے ڈگرہسپتال کوجدید اوربھاری مقدارمیں ادویات اورمچھردانیوں کی فراہمی پرڈپٹی ڈائریکٹرہیلتھ کاشکریہ اداکیاہے،ضلع کے بعض علاقوں میںڈینگی سے درجنوں افرادمتاثرہوئے جس کاجائزہ لینے اوررک تھام کی غرض سے ڈپٹی ڈائریکٹرصاح گل نے اپنے دورہ بونیرکے موقع پرمتاثرہ علاقوں،ڈگرہسپتال میں لیبرروم ،زچہ وبچہ اوردیگرمریضوں کی ضروریات کاجائزہ لیاتھا۔

متعلقہ عنوان :