ڈینگی کی افزائش کے حوالے سے ماہ ستمبر بہت اہمیت کا حامل ،ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے ‘ منشاء اللہ بٹ

جمعرات 14 ستمبر 2017 14:32

ڈینگی کی افزائش کے حوالے سے ماہ ستمبر بہت اہمیت کا حامل ،ایس او پیز ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2017ء) صوبائی وزیر بلدیات محمد منشاء اللہ بٹ نے کہا ہے کہ ڈینگی کی افزائش کے حوالے سے ماہ ستمبر بہت اہمیت کا حامل ہے،صوبہ بھر کے تمام مئیرز، ڈپٹی مئیرز، چیئر مین و ڈپٹی چیئرمین اور چیف آفیسرز فوری طور پر تمام محکموں کے ہمراہ انسداد ڈینگی کے اقدامات بارے ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں، صوبہ بھر میں بھر میں واقع تمام سرکاری و پرائیویٹ ہسپتالوں میں ڈینگی کے حوالے سے کئے جانے والے انتظامات کی با قاعدگی سے چیکنگ کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی ہدایت پر عمل نہ کرنے والے ہسپتالوں کے خلاف سخت اقدامات عمل میں لائے جائیں۔صوبہ بھر کے تمام قبرستانوں ،ٹائر گوداموں،پنکچر شاپس اور دیگر جگہوں پرصفائی کے عمل کو مزید تیز کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سرویلینس ٹیموں کی کارکردگی کے لئے اچانک دورے کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔ انسداد ڈینگی کے سلسلے میںماہانہ ما ئیکرو پلان پر عملدر آمد نہ کرنے والے بلدیاتی ا فسران،متعلقہ محکمہ جات اور یونین کونسلوں کے نمائندگان کے خلاف سخت اقدامات عمل میں لائے جائیں گے۔

جن افسران کی ڈینگی کے حوالے سے کارکردگی غیر تسلی بخش پائی گئی کے خلا ف متعلقہ محکموں کو سخت ایکشن لینے کی ہدایت کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی اور ضلعی سطح پر ڈینگی کنٹرول کے اقدامات میں کوئی گیپ نہیں آنا چاہیے۔ اس وقت موثر اقدامات کا فائدہ پورے ڈینگی سیزن میں ہوگا اور بیماری قابو میں رہے گی۔ ڈینگی سے متاثرہ اضلاع میں اِن ڈور اور آئوٹ ڈور ڈینگی سرویلنس اور دیگر اقدامات بھر پور طریقہ سے جاری ہیں اور سب سے زیادہ لاروا گرمیوں میں استعمال کئے گئے روم کولرز سے رپورٹ ہو رہا ہے جس میں جمع شدہ پانی ڈینگی لاروا کی افزائش کا سبب بن رہا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ گھروں کے مکینوں کو اس سلسلہ میں سرویلنس ٹیمیں بار بار نشاندہی کرتی ہیں لیکن لوگوں کا رسپانس سست ہوتا ہے۔ اس سلسلے میں سخت اقداما عمل میں لانے کی ہدایت کی جا رہی ہے۔ اُ نہوں نے بتایا کہ رواں سا ل میں اب تک پنجاب بھر میں ڈینگی کے 116کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں منتخب وائس چیئرمینوں اور میئر راولپنڈی سے رابطہ کرکے کمیونٹی کو ڈینگی اقدامات میں زیادہ سے زیادہ شریک کیا جائے گا اورروزانہ کی بنیاد پرکے ہسپتالوں میں زیر علاج ڈینگی کے مریضوں کا ڈیٹا حاصلکیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی ہدایت پر فوری طور پر جس ضلع سے لاروا رپورٹ نہیں ہوا ، وہاں تھرڈ پارٹی پڑتال کے لیے لاہور سے ٹیم بھیجی جائیگی ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم کو ہدایت کی گئی ہے کہ بچوں کو ہوم ورک کے طور پر ڈینگی ہاٹ سپاٹ کے بارے چیک لسٹ دی جائے گی تاکہ وہ اپنے والدین سے پُر کرواکے لائیں۔

متعلقہ عنوان :