پاکستان میں پولیو کے خاتمے میں نمایاں پیش رفت ہوئی ، اب پاکستان پولیو سے پاک ملک بننے کے قریب ہے

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کی یونیسف کے انتظامی بورڈ کو بریفنگ

جمعرات 14 ستمبر 2017 15:08

پاکستان میں پولیو کے خاتمے میں نمایاں پیش رفت ہوئی ، اب پاکستان پولیو ..
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 ستمبر2017ء) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان اب پولیو سے پاک ملک بننے کے قریب ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے نیویارک میں یونیسف کے انتظامی بورڈ کو بتایا کہ پاکستان نے پولیو کے خاتمے کے حوالے سے نمایاں پیش رفت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے 2030 تک ایجنڈے کو پورا کرنے کا پختہ عزم کر رکھا ہے جس کا مقصد انتہائی غربت کا خاتمہ اور خوشحالی کو فروغ دینا ہے۔ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان بچوں کی ترقی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے نادار طبقے کو قومی دھارے میں لانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

متعلقہ عنوان :