ملک بھر میں ڈینگی فیور کے مشتبہ مریضوں کی تعداد 4523 اور مصدقہ کیسوں کی تعداد 1618 ہو گئی ہے،وزارت صحت،ملک بھر میں ڈینگی وائرس سے 43 افراد جاں بحق ہوئے ہیں،41 سندھ میں اور 2 سرحد میں جاں بحق ہوئے

منگل 14 نومبر 2006 21:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14نومبر۔2006ء) ملک بھر کے ہسپتالوں میں داخل ہونے والے ڈینگی فیور کے مشتبہ مریضوں کی تعداد 4523 جبکہ تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد 1618 ہو گئی ہے۔ ڈینگی فیور سے 43 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جن میں سے 41 کا تعلق سندھ سے اور 2 کا تعلق صوبہ سرحد سے ہے۔

(جاری ہے)

وزارت صحت کی طرف سے منگل کے روز جاری کردہ ڈینگی فیور اپ ڈیٹ کے مطابق اب تک ملک بھر کے ہسپتالوں میں داخل ڈینگی فیور کے مشتبہ مریضوں کی تعداد 4523 اور مصدقہ کیسوں کی تعداد 1618 ہے۔ ڈینگی فیور سے 43 افراد جاں بحق ہوئے ہیں ان میں 41 ہلاکتیں سندھ اور 2 سرحد میں ہوئی ہیں۔ راولپنڈی اسلام آباد کے ہسپتالوں میں داخل ڈینگی فیور کے مشتبہ مریضوں کی تعداد 682 اور مصدقہ کیسوں کی تعداد 273 ہے۔

متعلقہ عنوان :