ڈینگی کے حوالے سے طلبہ کوآگاہی دینے کیلئے ڈاکٹروں کی ٹیمیں تشکیل

جمعرات 14 ستمبر 2017 15:14

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2017ء) محکمہ صحت نے پشاورکے مختلف سکولوں وکالجوں میں طالب علموں کوڈینگی کے حوالے سے آگاہی کے لئے ڈاکٹروں کی ٹیمیں تشکیل دے دیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں محکمے نے 30میڈیکل آفیسرزمردوخواتین کومنتخب کیاجن کوماہرڈاکٹروں نے ڈینگی سے بچائوکے حوالے سے تربیت فراہم کی ۔میڈیکل ٹیمیں پشاورکی ڈینگی کے ہائی رسک یونین کونسلوں میںموجود سکولوں وکالجوں میں جائینگی اورطلباء کوڈینگی سے بچائوکے حوالے سے خصوصی لیکچردیںگے ۔

متعلقہ عنوان :