ایچ بی وی کے علاج سے جگر کے سرطان کے واقعات کی شرح میں کمی کی جا سکتی ہے

ہانگ کانگ یونیورسٹی کے مطالعہ میں تصدیق

جمعرات 14 ستمبر 2017 15:15

ایچ بی وی کے علاج سے جگر کے سرطان کے واقعات کی شرح میں کمی کی جا سکتی ..
ہانگ کانگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 ستمبر2017ء) ہیپا ٹائٹس بی وائرس (ایچ بی وی ) کا علاج جگر کے سرطان کے واقعات میں کمی کیلئے موثر طریقہ ہے۔یہ بات ہانگ کانگ یونیورسٹی کے ایک مطالعہ میں بتائی گئی ہے ، یونیورسٹی نے جمعرات کو جائزے کے نتائج عام کیے ہیں ، یونیورسٹی کی تحقیقی ٹیم نے ہانگ کانگ میں سپیشلسٹ آئوٹ پیشنٹ کلینکس میں 14سالہ (1999تا 2012ء ) ایچ بی وی علاج کے اعدادوشمار حاصل کئے ، یہ پایا گیا کہ ایچ بی وی علاج جگر کے سرطان کے مجموعی واقعات میں کمی سے وابستہ ہیں اور اس کا اثر 55سے 64سال کی عمر کے گروپ میں انتہائی نمایاں ہے ۔

اگر ایچ بی وی کی فعالیت کم ہے تو ہیپا ٹائٹس بی کو باقاعدہ چیک اپ کے ذریعے مانیٹر کیا جا سکتا ہے، اگر ایچ بی وی کی فعالیت کی سطح زیادہ ہے اور جگر کے اینزائمز میں اضافہ ہو ا ہے تو ایچ بی وی کے علاج پر غور کیا جا سکتا ہے ، جائز ے میں جگر کے سرطان کے بوجھ کو کم کرنے میں ایچ بی وی کے علاج کی موثریت کی تصدیق کی گئی ہے ،یونیورسٹی نے ایچ بی وی سے لاحق مریضوں کی اس بارے میں حوصلہ افزائی کی ہے کہ وہ طویل المیعاد فالو اپ کراتے رہیں او ر ضرورت پڑنے پر علاج کرائیں ۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی کے شعبہ میڈیکل کے چیف پروفیسر گیسٹرو اینٹرالوجی و ہیپاٹالوجی رچرڈ یوایم مین ۔فنگ نے کہا کہ جائزے سے اس امرکی تصدیق ہو گئی ہے کہ ایچ بی وی کے علاج سے جگر کے سرطان کے واقعات کی شرح میں کمی کی جا سکتی ہے

متعلقہ عنوان :