فیملی ہیلتھ مو با ئل یو نٹس نے ضلع کی تینو ں تحصیلوں میں کام شروع کر دیا ہے،راؤ راشد حفیظ

جمعرات 14 ستمبر 2017 21:48

وہاڑی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2017ء)ضلعی آفیسر بہبو د آبادی راؤ راشد حفیظ کے مطا بق ضلع وہاڑی میں فیملی ہیلتھ مو با ئل یو نٹس نے ضلع کی تینو ں تحصیلوں میں کام شروع کر دیا ہے اور ضلع بھر کے ایسے علاقے جہاں صحت کی کو ئی اور سہو لت مو جو د نہیں ہے وہاں پر لو گوں کو خا ند انی منصوبہ بند ی اور صحت عا مہ کی سہو لیا ت اور ادویا ت مفت فراہم کی جا رہی ہیں محکمہ کا فیلڈ سٹاف اس با رے میں بہت محنت اور لگن کے ساتھ کام جا ری رکھے ہو ئے ہیراؤ راشد حفیظ نے مز ید بتا یا کہ تحصیل وہاڑی میں چک نمبر 65ڈبلیو بی، 81 ڈبلیو بی ، 37ڈبلیو بی، 159ڈبلیو بی ، 527ای بی اور 23ڈبلیو بی میں جبکہ بو رے والا اور میلسی میں 509ای بی ، 239ای بی ، 319ای بی ، 421ای بی ، 315ای بی ، 156ای بی ، موضع شمن ، 213ای بی ، وارسی واہن میں کیمپ لگا ئے جا رہے ہیں ان کیمپو ں سے اب تک تقر یبا 900لوگ استفا دہ حا صل کر چکے ہیں۔