تین روزہ انسداد پولیو مہم 19ستمبرسے شروع ہو گی

جمعرات 14 ستمبر 2017 21:52

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2017ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں تین روزہ انسداد پولیو مہم 19ستمبرسے شروع ہو گی،تمام یونین کونسلز میں پانچ سال سے کم عمر کے تقریباً17لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے، پو لیو مہم میں 4473 ٹیمیں حصہ لیں گی، انسداد پولیو مہم کے حوالے سے ہیلتھ اتھارتی لاہور نے اپنی تمام تیاریاں مکمل کرلیں، ملازمین کی ٹریننگ کے عمل کو بھی مکمل کر لیا گیا ہے،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ہیڈکوارٹر) لاہور سندس ارشاد کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے حوالے سے اجلاس ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں 19ستمبر سے شروع ہونے والی تین روزہ پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر سی ای او ہیلتھ اتھارٹی لاہور ڈاکٹر سعید اختر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتا یا کہ تین روزہ انسداد پولیو مہم 19ستمبرسے لاہور کی تمام یونین کونسلز میں شروع کی جائے گی جس میں پانچ سال سے کم عمر کے تقریباً17لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے اس پو لیو مہم میں 4473 ٹیمیں حصہ لیں گی۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ہیڈکوارٹر) لاہور سندس ارشاد نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کے حوالے سے ہیلتھ اتھارتی لاہور نے اپنی تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں اور ملازمین کی ٹریننگ کے عمل کو بھی مکمل کر لیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :