غیرمعیاری دواسازوں کے خلاف پورے ضلع میںایکشن لیاجائے گا‘ڈپٹی کمشنر کوٹلی

معیارپرکوئی کمپرومائز نہیںہوگا۔غیرمعیاری اورغیررجسٹرڈادویات فروخت کرنے والوںکے لیے زمین تنگ کردیںگے‘راجہ ارشد محمود

جمعہ 15 ستمبر 2017 15:26

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2017ء)غیرمعیاری اورغیررجسٹرڈادویات کی روک تھام کے حوالے سے ایک اجلا س ڈپٹی کمشنرراجہ ارشدمحمودکی زیرصدارت منعقدہوا۔اجلاس میںکوٹلی میںجعلی وغیرمعیاری ادویات کی روک تھام کے لیے ڈرگ مافیاکے خلاف کاروائی کافیصلہ کیاگیا۔غیرمعیاری ادویات کی فروخت کرنے والوںکوسخت سزائیںدی جائیںگی۔

غیرمعیاری دواسازوںکے خلاف پورے ضلع میںایکشن لیاجائے گالوگوںمیںنشہ آورانجکشن کے ذریعے زہرتقسیم کرنے والے کسی رعائت کے مستحق نہیںمعیارپرکوئی کمپرومائز نہیںہوگا۔غیرمعیاری اورغیررجسٹرڈادویات فروخت کرنے والوںکے لیے زمین تنگ کردیںگے -ان خیالات کااظہارڈپٹی کمشنرراجہ ارشدمحمودنے غیرمعیاری ادویات کی روک تھام کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میںڈی ایس پی ریاض مغل،اسسٹنٹ کمشنرراجہ نثاراحمدخان،ایڈیشنل ڈی ایچ اوڈاکٹرنصراللہ خان،انفارمیشن آفیسرسرداراکمل خان،صدرپریس کلب زاہدآصف سلطان،ڈرگ انسپکٹر مظہر اقبال،صدرانجمن تاجران ملک محمدیعقوب خان،کیپٹن سلیم بٹ،راجہ محمدیوسف، محمداسحاق،محمدالیاس،حاجی ارشدمحمود،محمدعبدالخالق ودیگربھی شریک تھے۔ڈپٹی کمشنرراجہ ارشدمحمودنے کہاکہ جعلی ادویات کی فروخت روکی جائے ضلع میںغیرمعیاری اورجعلی ادویات کی روک تھام کے لیے ڈرگ انسپکٹراپنے پورے وسائل بروئے کارلائے۔

جعلی وغیرمعیاری ادویات فروخت کرنے والے انسانیت کے قاتل ہیںتحت ضابطہ وقانون ایسے عناصرکے خلاف کاروائی عمل میںلاکرقرارواقعی سزادی جائے گی انہوںنے کہاکہ کسی کوضلع کے اندرغیرمعیاری اوردونمبرادویات لانے اورفروخت کرنے کی اجازت نہیںہے ضلع میںجعلی اورغیرمعیاری ادویات کی روک تھام کے لیے ڈرگ انسپکٹرکوہدایات جاری کردی ہیںادویات کاتعلق انسانی جانوںسے ہے کسی کوانسانی جانوںسے کھیلنے کی اجازت نہیںدی جائیگی جعلی ادویات بنانے والی کمپنیوںکے لائسنس منسوخ اورکمپنیوںکوبندکرنے کے لیے سخت اقدامات اٹھائے جائیںگے کسی صورت غیرمعیاری اورغیررجسٹرڈادویات فروخت نہیںکرنے دینگے ڈپٹی کمشنرنے کہاکہ انسانی جانوںسے کھیلنے والوںسے کوئی رعائت نہ بھرتی جائیگی ایسے میڈیکل سٹورز جونشہ آوراورغیرمعیاری ادویات فروخت کرتے ہیںان کے خلاف سخت کاروائی عمل میںلائی جائے گی انہوںنے اے ڈی ایچ اواورڈرگ انسپکٹرکوہدائت جاری کی کہ وہ ہفتہ وار چیکنگ کویقینی بنائیں۔

میڈیکل سٹورزپرادویات فروخت کرنے والے کے لیے ضروری ہے کہ ادویات سے متعلق ضروری علم رکھتاہوںادویات صرف ڈاکٹری نسخہ کے مطابق فروخت کی جائیںانہوںنے کہاکہ میڈیکل سٹوروںاورپرائیویٹ ہسپتالوںکی خودچیکنگ کرونگاپرائیویٹ ہسپتال مریضوںکوبہترین سہولیات فراہم کریںغیررجسٹرڈکمپنیوںوجعلی ادویات کو ضلع کے انٹری پوائنٹس سے آگے نہیںآنے دینگے نشہ آورانجکشن فروخت کرنے والے دراصل نوجوانوںکی زندگیوں سے کھیل کراپنی دنیاوآخرت خراب کررہے ہیںانہوںنے کہاکہ لوگوںمیںآگاہی وشعورپیداکرکے غیرمعیاری ادویات فروخت کرنے والوںکوبے نقاب کیاجاسکتاہے ۔