پولیو خطرناک ،جان لیوا مرض ہے ،تدارک کیلئے پانچ سال تک کے بچوں کو ویکسین پلانا نہایت ضروری ہے، ڈپٹی کمشنر سرگودھا

ہفتہ 16 ستمبر 2017 14:25

پولیو خطرناک ،جان لیوا مرض ہے ،تدارک کیلئے پانچ سال تک کے بچوں کو ویکسین ..
سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2017ء) ضلعی انسداد پولیو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کی جس میں ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت سمیت دیگر محکموں کو پولیو کے خلاف مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ پولیو ایک خطرناک او رجان لیوا مرض ہے اس مرض کے تدارک کیلئے پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو ویکسین پلانا نہایت ضروری ہے تاکہ ہم نئی نسلوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچا سکیں۔

ڈپٹی کمشنر نے قومی سطح پر پولیو کے خلاف اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ مسلسل عمل ہے تاکہ ملک کو دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پولیو فری کنٹری بنا سکیں۔ انہوں نے اس امر پر اطمینا ن کا اظہار کیاکہ ہمارا ضلع پولیو فری ہے ۔ جہاں پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

انہوں نے محکمہ صحت کو پولیو ویکسین پلانے کی سو فیصد کوریج کو یقینی بنانے کیلئے مانیٹرنگ سسٹم قائم کرنے کی بھی ہدایت کی ۔

انہوں نے پولیو کے قطرے پلانے سے انکاری والدین کے خلاف حسب ضابطہ کاروائی کرنے اور انہیں قائل کرنے کیلئے علماء کرام کی خدمات حاصل کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا ۔ اجلا س کو ڈی ایچ او ڈاکٹر ا سلم چوہدری نے بتایا کہ دنیا بھر میں پولیو کے مرض میں بتدریج کمی واقع ہورہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ 2015 کے دوران دنیا بھر میں 74 کیسوں میں سے صرف پاکستان میں 54 کیس پائے گئے ۔

2016 کے دوران عالمی سطح پر37 کیسوں میں سے پاکستان میں پولیو کے کیسوںکی تعداد 20 تھی جبکہ 2017 کے دوران دنیا بھر میں پولیو کے دس کیس رپورٹ ہوئے جن میں سے 4کیس پاکستان میں جن میں سے صرف ایک کیس لودھراں پنجاب میں سامنے آیا ۔ ڈاکٹر اسلم چوہدری نے مزید بتایا کہ اس مہم میں محکمہ صحت کے علاوہ محکمہ تعلیم کے 104 ‘ محکمہ بہبود آبادی کے 48 جبکہ سول ڈیفنس کے 15 افراد حصہ لیں گے ۔

پولیو ویکسین پلانے کی مانیٹرنگ کیلئے ڈی سی آفس میں ضلعی پولیو کنٹرول روم قائم کر کے ڈیٹا انٹری پرسن کو فوکل پرسن مقرر کر دیاگیاہے ۔ انہوںنے پولیو مہم کی کامیابی میں محکمہ تعلیم ‘ پولیس او رریونیو ڈیپارٹمنٹ ‘ سول ڈیفنس ‘ محکمہ اوقاف ‘ میڈیا ‘ روٹری کلب‘ پی ایم اے ‘ پاپولیشن ویلفیئر کے علاوہ ٹریفک پولیس اور دیگر اداروں کے تعاون کو قابل ستائش قرار دیا ۔ انہوں نے مزید بتایاکہ گذشتہ پولیو مہم کے دوران سو فیصد سے زائد کوریج کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :