فیصل آباد، پنجاب بھر میں 18ستمبر سے انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگا

مہم کے دوران 13لاکھ بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلا ئے جائیں گے

ہفتہ 16 ستمبر 2017 16:10

فیصل آباد، پنجاب بھر میں 18ستمبر سے انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگا
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2017ء) پنجاب بھر میں میں 18ستمبر سے 22ستمبر تک انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگا ،فیصل آباد میں مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کی13لاکھ بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلا ئے جائیں گے اس سلسلہ میں فیصل آباد ضلع میںتمام تر ضروری تیاریوں کو ہر لحاظ سے مکمل کیا جائے اور گزشتہ رائونڈز کی رپورٹس کومدنظر رکھ کر مہم کی کامیابی کے لئے جامع حکمت عملی وضع کریں۔

یہ ہدایت ڈپٹی کمشنر سلمان غنی نے ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈکیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر میاں آفتاب احمد،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹرآصف شہزاد،عالمی ادارہ صحت کے نمائندہ ڈاکٹر آصف،اسسٹنٹ کمشنرز اور مختلف محکموں کے افسران بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں محکمہ صحت کے مائیکروپلان کاجائزہ لیتے ہوئے کہا کہ متعلقہ سٹاف کو ذمہ داریوں کا بخوبی ادراک کرادیا جائے تاکہ مہم کے سو فیصد اہداف کا حصول یقینی ہو۔

انہوں نے مہم کے دوران ٹرانزٹ پوائنٹس پر خدمات انجام دینے والے محکمہ تعلیم کے سکائوٹس کی جدید خطوط پرتربیت کرانے کی بھی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ٹرانسپورٹ اڈوں سے کوئی بس /ویگن پولیو ٹیموں کی کلیرنس کے بغیر روانہ نہیں ہونی چاہیے۔اس ضمن میں موثر لائحہ عمل ترتیب دیا جائے۔انہوں نے پولیو مہم کے بارے میں مساجد میں اعلانات،عوامی مقامات پر بینرزآویزاں کرنے اور والدین کی آگہی کے لئے تشہیر کے تمام ترذرائع بروئے کار لانے کی ضرورت پربھی زوردیا۔

ڈی ایچ او نے مہم کے ضروری انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی اور بتایاکہ 18ستمبر سے 22ستمبر تک جاری رہنے والے مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کی13لاکھ بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کے لئے محکمہ صحت کی 3041ٹیمیں ڈیوٹی پر مامور ہونگی۔

متعلقہ عنوان :