محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے چالیس ہزار بچوں کو ڈینگی سے متعلق آگاہی دی

پیر 18 ستمبر 2017 11:31

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2017ء) محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے پشاور میں ڈینگی کے حوالے سے ہائی رسک علاقوں میں چالیس ہزار سے زائد طلبہ وطالبات کو مرض سے متعلق آگاہی دی ، محکمہ صحت کے اعدادوشمار کے مطابق پشاور میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ ہائی رسک علاقوں تہکال، پشتہ خرہ، سفید ڈھیری، متنی، شیخ آباد، کینٹ، بورڈ بازار، سول کوارٹرز، پلوسئی، فقیرکلے میں واقع سرکاری ونجی تعلیمی اداروں میں محکمہ صحت کی ماہر ٹیمیں بچوں میں مرض سے متعلق آگاہی پیدا کررہی ہیں۔

(جاری ہے)

اب تک چالیس ہزار سے زائد بچوں اور بچیوں کو مرض کی وجوہات، علامات اور اس سے بچنے سے متعلق آگاہی دی جاچکی ہے۔ اسی طرح صوبہ کے مختلف اضلاع چارسدہ، ڈی آئی خان، ہری پور،مردان اوردیگر میں بھی سکولوں، مساجد اور دیگر مقامات پربھی لوگوں میں مرض سے متعلق شعوراجاگرکیاجارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :