سندھ اسمبلی اجلاس، چشمہ جہلم لنک کینال منصوبے پر احتجاج

جمعرات 11 فروری 2010 21:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔11فروری۔2010ء) سندھ اسمبلی کے اجلاس میں صوبائی وزیر ثقافت سسی پلیجونے کہاہے کہ چشمہ جہلم لنک کینال ہائیڈرل پاور منصوبے پر پنجاب کے رویے کی مذمت کرتے ہیں۔ اجلاس میں نکتہ اعتراض پر بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر ثقافت نے کہاکہ ہمیں حب الوطنی کیلئے کسی کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم کے اقلیتی رکن سندھ اسمبلی اسٹفن آصف پیٹر نے کہاکہ کراچی میں سترہ فروری سے چالیس دن تک تمام شراب فروشی کی دکانیں بند کی جائیں کیونکہ مسحیی براداری کے روزے شروع ہورہے ہیں۔ ق لیگ کی رکن سندھ اسمبلی نزہت پٹھان نے نکتہ اعتراض پر کہاکہ دیہی علاقوں میں نوکریوں سے فارغ کئے گئے ڈاکٹروں کو بحال کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :