وفاقی دارالحکومت میں انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی،

اسلام آباد کے شہری اور دیہی علاقوں کے 3 لاکھ 9 ہزار 905 بچوں کو پولیو سے بچائو کی ویکسین پلائی جائے گی

پیر 18 ستمبر 2017 13:04

وفاقی دارالحکومت میں انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2017ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں انسداد پولیو مہم پیر کو شروع ہوگئی جس میں اسلام آباد کے شہری اور دیہی علاقوں کے 3 لاکھ 9 ہزار 905 بچوں کو پولیو سے بچائو کی ویکسین پلائی جائے گی۔ 4روز تک جاری رہنے والی مہم کے دوران شہری اور دیہی علاقوں میں 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو وائرس سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام وفاقی دارالحکومت کی 22 یونین کونسلوں میں انسداد پولیو شروع ہوگئی ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایسٹ سید جواد مظفر کے مطابق مہم کے دوران اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں ایک لاکھ60 ہزر 838 بچوں کو پولیو سے بچائو کے لئے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے جس کے لئی589 موبائل ٹیمیں بنائی گئی ہیں جو گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائیں گی۔

(جاری ہے)

دیہی علاقوں میں 27 فکسڈ پوائنٹس اور 27 ٹرانزٹ پوائنٹس بنائے گئے ہیں۔ اسی طرح 148ایریا انچارج مقرر کئے گئے ہیں۔ مہم کے لئے مجموعی طور پر 643 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیںجبکہ سی ڈی اے اور ایم سی آئی کے زیر اہتمام شہری علاقوں کی26 یونین کونسلوں میں ایک لاکھ49 ہزر 67بچوں کو پولیو سے بچائو کے لئے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے جس کے لئی561 موبائل ٹیمیں بنائی گئی ہیں جو گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائیں گی۔

شہری علاقوں میں94 فکسڈ ٹیمیں اور 52 ٹرانزٹ پوائنٹس بنائے گئے ہیں۔ اسی طرح 127 ایریا انچارج مقرر کئے گئے ہیں۔ مہم کے لئی مجموعی طور پر 707 ٹیمیں تشکیل دی گئی۔ سید جواد مظفر نے کہا کہ اس مہم کو کامیاب بنانے کے لئے ہر یونین کونسل میں اسسٹنٹ کمشنرز اور مجسٹریٹس مقرر کئے گئے ہیں جواس مہم کی نگرانی کریں گے اور وہ روزانہ کی بنیاد پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایسٹ سید جواد مظفر کو رپورٹ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :