ملک کے مختلف حصوں میں انسداد پولیو مہم شروع ہو گئی

پیر 18 ستمبر 2017 13:04

ملک کے مختلف حصوں میں انسداد پولیو مہم شروع ہو گئی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2017ء) ملک کے مختلف حصوں میں انسداد پولیو مہم پیر کو شروع ہو گئی ہے۔ پنجاب میں چار روزہ انسداد پولیو مہم سرگودھا، ملتان، لودھراں، وہاڑی، خانیوال، حافظ آباد اور راجن پور کے اضلاع میں شروع ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

خیبرپختونخوااور فاٹا میں انسداد پولیو مہم کے دوران 66لاکھ سے زائد بچوں کو مہلک بیماری سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

بلوچستان میں 5سال تک کی عمر کے 24لاکھ بچوں کو اور گلگت بلتستان میں2 لاکھ 43 ہزار سے زائد بچوں کوانسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ آزادجموں وکشمیر میں مجموعی طور پر 7لاکھ 48ہزار948 بچوں کو پولیو سے بچائو اور وٹامن اے کے قطرے پلائے جائیں گے۔کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لئے سکیورٹی کے جامع انتظامات کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :