محکمہ تحفظ ماحول پنجاب انسداد ڈینگی اور لاروا سرویلنس کی کارروائیوں میں سرگرم عمل ہے ، ترجمان

پیر 18 ستمبر 2017 14:01

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2017ء) محکمہ تحفظ ماحول پنجاب کی ٹیمیں صوبہ بھر میں انسداد ڈینگی اور لاروا سرویلنس کی کارروائیوں میں سرگرم عمل ہے ،محکمہ کی خصو صی ٹیمیں ڈینگی مچھر کی افزائش کے ممکنہ مقامات کو چیک کر رہی ہیںاور لاروا ملنے کی صورت میں ذمہ دا را ن کے خلا ف فو ر ی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ ترجمان کے مطا بق محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب کی ٹیمیں دن رات مختلف علا قو ں میں اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ٹیموں کی مانیٹرنگ کاعمل سختی سے جاری ہے اور ٹیموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی کارکردگی کی رپورٹ اور روزانہ کی بنیاد پر کیے جانے والے دوروں کی تفصیلات اینٹی ڈینگی ڈیش بورڈ پر اپ لوڈ کریں۔ انہوں نے بتا یا کہ عوام الناس میں صفائی ستھرائی و ڈینگی سے آگاہی مہم کے سلسلہ میں شعور بیدار کرنے کیلئے بھی تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ ہمیں ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت د ے کر ڈینگی مچھر کی افزائش کی تمام ممکنہ جگہوں کی صفائی کا خاص خیال رکھنا چاہیے ۔ انہوں نے کہاکہ گھر، دفاتر، دکانوں اور کھلی جگہوں پر کوڑا کرکٹ یا فالتو اشیاء جمع نہ ہونے دی جائیں اور دفاتر، گھروں کے ائیر کولرز میں کھڑا پانی نکالنے سمیت پانی جمع کرنے کے برتن، گھڑے ، ٹب ،ٹینکی وغیرہ کو ڈھانپ کر رکھاجائے تاکہ ڈینگی کی افزائش نسل کو روکا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :