ڈینگی سرویلنس کا کام مزید تیز کیا جائے ،سائرہ عمر

منگل 19 ستمبر 2017 12:32

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2017ء) ڈپٹی کمشنر قصور سائرہ عمر نے کہا ہے کہ ڈینگی سرویلنس کا کام مزید تیز کیا جائے اور تمام محکمہ پوری طرح چوکس ہو کر کام کرے ‘ بارشوں کے باعث جمع پانی کا فوری نکاس یقینی بنایا جائے ‘عوام کو ڈینگی سے محفوظ رکھنے کیلئے ہر ضروری قدم اٹھایا جائے ‘ انسداد ڈینگی اقدامات کے حوالے سے احتیاطی تدابیر سے عوام کو آگاہ رکھنے کیلئے بھرپور مہم چلائی جائے اور انسداد ڈینگی کے اقدامات کی مانیٹرنگ کی جائے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈینگی تدارک اور اسکی روک تھام کے حوالے سے تمام ڈیپارٹمنٹس کی ہفتہ وار کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس سے کیا۔ اجلاس کو تمام اسسٹنٹ کمشنرز ‘محکمہ ہیلتھ ‘چیف آفیسر میونسپل کمیٹیز اور دیگر افسران نے بریفنگ دی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈینگی سرویلنس ٹیموں اور انڈرائیڈ فونز سے بھیجی گئی سرگرمیوں کا ڈیٹا دکھایا گیا اور بتایا گیا کہ ہیلتھ انسپکٹرز نے گزشتہ ہفتے 3513نوٹسز اور 34ایف آئی آرز درج کروائی ہیں ۔

اسسٹنٹ کمشنر قصور نے اپنی بریفنگ میں بتایا کہ ان ڈور سرویلنس کومحلہ وائز شروع کر دیا گیا ہے اور تمام آئوٹ ڈور ٹیموں میں میونسپل کمیٹیوں کا عملہ شامل کر دیا گیا ہے اور سرویلنس کا کائونٹر چیکنگ سسٹم بھی بنا دیا گیا ہے ۔ جس پر ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ اگلے ہفتے قبرستانوں کا سرویلنس کیا جائے۔ اسسٹنٹ کمشنر کوٹ رادھاکشن نے اپنی بریفنگ میں بتایا کہ میری تحصیل میں دو فوڈ گودام ہیں انکا سرویلنس کر لیا گیا ہے اور ہاٹ اسپاٹس جو رجسٹرڈ ہوئے ہیں انکا حقیقی ہاٹ اسپاٹس سے فرق ہے جس پر ڈپٹی کمشنر نے ڈپٹی ڈی او ہیلتھ کو ہدایت کی کہ ہاٹ اسپاٹس کو دوبارہ رجسٹرڈ کروایا جائے ۔

اسسٹنٹ کمشنر چونیاں نے بتایا کہ کینٹ چونیاں میںگودام اور چھانگامانگا پارک کا پچھلے ہفتہ کے دوران محکمہ ہیلتھ کے عملہ کیساتھ ملکر سرویلنس کر لیا ہے اور تحصیل چونیاں کا مائیکرو پلان تیار کر لیا گیا ہے ۔اسسٹنٹ کمشنر پتوکی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تحصیل پتوکی میں نرسریز کا بہت بڑا مسئلہ ہے جس پر ڈپٹی کمشنر نے اینٹا مالوجسٹ کو ہدایت کی کہ اگلے ہفتے تحصیل پتوکی میں نرسریز کا سپیشل سرویلنس کریں ۔ اس کے علاوہ چیف آفیسر ز میونسپل کمیٹیز نے بھی اپنی اپنی بریفنگ دی اور ڈینگی سرویلنس کے حوالے سے اپنی کارکردگی سے آگاہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :