بغیر شکر کے سیب کا ملک شیک وزن میں کمی کیلئے مفید، امریکی ماہرین

منگل 19 ستمبر 2017 12:58

بغیر شکر کے سیب کا ملک شیک وزن میں کمی کیلئے مفید، امریکی ماہرین
واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2017ء) امریکی ماہرین نے بنا شکر کے سیب کے ملک شیک کو وزن کم کرنے میں معاون قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے ماہرین کی تازہ تحقیق کے مطابق ایک سیب اور بغیر بالائی کے ایک کپ دودھ کے شیک سے جسم کو 10 گرام پروٹین اور تقریباً 5 گرام فائبر ملتا ہے۔ پروٹین میٹابولزم کو تیز کرتی ہے جبکہ فائبر سے نظام انہضام بہتر انداز میں کام کرتا ہے جس کے نتیجے میں وزن میں تیزی سے کمی رونما ہوتی ہے تاہم بنا شکر کے سیب کے ملک شیک کو معمول کا حصہ بنا کر وزن کم کر کے متعدد مہلک امراض سے بچائو ممکن ہے۔