خود مختار مقامی حکومتیں اور بلدیاتی نظام میں غریب اور متوسط طبقے کو شامل کئے بغیر قائد اعظم کے خوابوں والے حقیقی پاکستان بنانا ممکن نہیں، فاروق ستار
ہفتہ 13 فروری 2010 20:38
(جاری ہے)
اس موق عپر وزارت اورسیز پاکستان کی سیکریٹری ناہید حیدر، حق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی صدر ٹاؤن کے ناظم اور دیگر بھی موجود تھے۔
ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ میں نے وزارت کا قلمدان سنبھالنے کے فوری بعد ملک میں 3 نئے اسکولز کراچی، لاہور اور پشاور میں کھولنے کا اعلان کیا تھا اور آج ہم کراچی کے اسکول کا افتتاح کررہے ہیں جبکہ اسی ماہ لاہور کے اسکول کا بھی افتتاح کردیا جائے گا جہاں اسی سال سے تعلیم وتدریس کا آغاز کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ اور موجودہ حکومت نے عوام سے تعلیم کو عام کرنے کا جو عہد کیا ہے اس کی عملی تکمیل شروع کردی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ اسی سال ووکیشنل سینٹرز اور کالجز بھی کام شروع کردیں گے۔ جہاں ہاؤسنگ، ہیلتھ اور آئی ٹی کے حوالے سے مختصر مدت کے کورسز کے ذریعے ہم ہنر مندوں کو اس قابل کرسکیں کہ وہ بیرون ملک جاکر ملکی زرمبادلہ حاصل کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری لڑائی نظام کے ساتھ ہے کسی سے ذاتی جنگ نہیں ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ہمیں اب اپنی مدد آپ کے تحت اپنے وسائل میں اضافہ کرنا ہوگا اور بیرون ممالک کی بھیک سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا۔ کیونکہ معاشی آزادی ہی اصل خود مختاری کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں مقامی حوکمتوں کی اپنی اہمیت ہے اور اگر یہ نہ ہوتی تو قبضہ اور لینڈ مافیا آج ہم پر مسلط ہوجاتی تاہم بلدیاتی نظام اور مقامی حکومتوں میں غریب اور متوسط طبقے کی نمائندگی کے بغیر پاکستان کو استحکام نہیں بخشا جاسکتا۔ انہوں نے اورسیز پبلک اسکول کی کراچی میں کیمپس کھولنے میں مدد کرنے پر سٹی ناظم کراچی سید مصطفی کمال اور صوبائی وزیر تعلیم پیر مظہر الحق کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔مزید اہم خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.