پشاور میں 8لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے

منگل 19 ستمبر 2017 16:26

پشاور میں 8لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2017ء) پشاور میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران 8 لاکھ سے زیادہ بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

انسداد پولیو مہم سے متعلق ڈپٹی کمشنر ثاقب رضا اسلم کی زیر صدارت اجلاس میں انسداد پولیو مہم کا جائزہ لیا گیا،ْ محکمہ صحت کے افسران و پولیو مانیٹرنگ عملے نے بھی اجلاس میں شرکت کی ۔اجلاس میں بتایا گیا کہ 18 ستمبر سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم24 ستمبر تک جاری رہے گی جس کے دوران 8 لاکھ 17 ہزار 125 بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :