ْپشاور ،ْڈینگی کا ایک اور مریض چل بسا ،ْ

ڈینگی وائرس سے انتقال کر نے والوں کی تعداد 28ہوگئی

بدھ 20 ستمبر 2017 15:27

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2017ء) پشاورکے خیبر ٹیچنگ اسپتال میں ڈینگی کا ایک اور مریض چل بسا، صوبے میں ڈینگی وائرس سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 28ہوگئی ۔ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق پشاور کے خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں زیر علاج 77 سالہ عنایت اللہ نامی شخص ڈینگی وائرس سے انتقال کر گیا۔صوبے کے ہسپتالوں میں 1852 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے،جن میں سے مزید 338 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق 338 ڈینگی سے متاثرہ افراد میں سے 110 مریضوں کو ہسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے جبکہ صوبے کے مختلف ہسپتالوں میں 362 مریض زیر علاج ہیں ۔ادھر پشاور میں ڈینگی کے پے درپے حملوں کے بعد اس کے علاج کیلئے ایک دوائی منظر عام پر آئی ہے جس سے متعلق یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اس کو استعمال کرنے سے مریض 24 گھنٹوں میں ٹھیک ہو جاتا ہے ۔پشاور میں ڈینگی سے متاثرہ علاقوں میں فری میڈیکل کیمپ میں مقامی لوگوں میں یہ دوا تقسیم کی جا رہی ہے جس کے بارے میں کہا گیا کہ اس کے استعمال سے انسانی جسم میں قوت مدافعت اس حد تک بڑح جاتی ہے کہ وہ 24 گھنٹوں میں ٹھیک ہو جاتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :