لاہور،چلڈرن ہسپتال میں بون میرو ٹرانس پلانٹ سینٹرفعال

بدھ 20 ستمبر 2017 15:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2017ء) لاہور کے چلڈرن ہسپتال میں بون میرو ٹرانسپلانٹ سینٹر نے کام شروع کر دیا ،ْماہرڈاکٹروں کی ٹیم نے ڈاکٹر طاہرہ شمسی کی سربراہی میں ڈھائی سال اور4سال کی2بچوں کے بون میرو ٹرانسپلانٹ کئے۔چلڈرن ہسپتال لاہورمیں بون میرو ٹرانسپلانٹ سینٹر کا افتتاح چند دن پہلے ہی وزیر اعلیٰ پنجاب نے کیاتھاجس نے باقاعدہ کام شروع کر دیا ،ْماہرڈاکٹروں کی12رکنی ٹیم نے تھیلیسیمیا کے مریض 2 بچوں کا ٹرانسپلانٹ کیا جن میں اوکاڑہ کارہائشی 4سال کا عاشر اور لاہور کارہائشی2سال کا بلال شامل ہیں۔

(جاری ہے)

عاشر کو اس کی 9 سال کی بہن عائشہ،جبکہ بلال کو اس کی 7 سال کی بہن مبین نے بون میرو کا عطیہ دیا۔ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر طاہر شمسی نے بتایا کہ پرائیویٹ سیکٹر میں بون میرو ٹرانسپلانٹ پر 35 لاکھ روپے لاگت آتی ہے تاہم چلڈرن ہسپتال میں یہ علاج مفت کیا گیا۔بچوں کے والدین کا کہنا ہے کہ اپنے جگرگوشوں کی بیماری نیانہیں اذیت سے دوچار کررکھا تھا،شکریہ اداکرنے کیلئے ان کے پاس الفاظ نہیں ۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق آئندہ ماہ 3 اور اس سال 20 بچوں کے بون میرو ٹرانسپلانٹ کیے جائیں گے جبکہ آئندہ سال اس میں مزید اضافہ کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :