چیف جسٹس آزاد کشمیر تقرر ی کیس، کونسل کا اجلاس طب

بدھ 17 فروری 2010 13:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔17 فروری۔ 2010ء) چیف جسٹس آزاد کشمیر کی تقرری کے کیس میں اٹارنی جنرل منصور احمد خان نے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ چیف جسٹس آزاد کشمیر کی تقرری کا معاملہ جلد حل کر لیا جائے گا ۔ جس پر وزیر اعظم گیلانی نے کونسل کا اجلاس بھی طلب کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران اٹارنی جنرل نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس آزاد جموں کشمیر کی تقرری کا معاملہ ایک ہفتے میں حل کر لیا جائے گا ۔

اس پر وکیل اکرم شیخ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ جسٹس منظور حسن گیلانی کی سمری موجود ہونے کے باوجود جسٹس ریاض کو ترجیح کیوں دی گئی ۔ جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سمری موجود ہونے کے بعد اجلاس کی ضرورت نہیں ۔ وزیر اعظم خود اسکی منظوری دے سکتے ہیں ۔ جسکے بعد چیف جسٹس نے کیس کو جلد نمٹانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 24 فروری تک ملتوی کر دی۔