جنوبی پنجاب کو چشمہ بیراج سے پانی کی سپلائی جزوی طورپربحال

بدھ 17 فروری 2010 15:50

چشمہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔17 فروری۔ 2010ء) دس روز قبل چشمہ بیراج سے جنوبی پنجاب کو معطل کی جانے والی پانی کی سپلائی جزوی طور پر بحال کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

کاشت کار تنظیموں کے مطابق چشمہ بیراج سے جنوبی پنجاب کو پانی کی سپلائی جزوی طور پر بحال ہونے کے باوجود اب بھی چھوٹی بڑی ایک ہزار چھ سو نہریں خشک ہیں اور مجموعی طور پر چالیس لاکھ ایکڑ پر زیر کاشت فصلوں گندم، مکئی، سورج مکھی، گنے اور مختلف سبزیوں کی پیداوار متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صرف ہیڈ مرالہ سے پانی کے بہاؤ میں کمی کی وجہ سے سات لاکھ ایکڑ اراضی پر کاشت فصلیں شدید متاثر ہورہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :