پشاور ،ْدو ڈاکٹروں میں بھی ڈینگی وائرس کی تصدیق

ڈینگی سے متاثر ہونے والوں میں ڈاکٹر جواد اور ڈاکٹر شاہ فیصل شامل

جمعرات 21 ستمبر 2017 15:31

پشاور ،ْدو ڈاکٹروں میں بھی ڈینگی وائرس کی تصدیق
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2017ء) پشاور میں ڈینگی کے وار جاری ہیں ، خیبر ٹیچنگ اسپتال میں دو ڈاکٹروں میں بھی ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے مطابق ڈینگی سے متاثر ہونے والوں میں ڈاکٹر جواد اور ڈاکٹر شاہ فیصل شامل ہیں ۔ہسپتال حکام کے مطابق ڈاکٹر شاہ فیصل اس سے قبل بھی ڈینگی وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔ دونوں ڈاکٹرز کو آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :