لاہور ، انسداد ڈینگی مہم تین حصوں میں تقسیم

جمعرات 21 ستمبر 2017 17:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2017ء) محکمہ سوشل ویلفیئر بیت المال لاہور کی طرف سے انسداد ڈینگی مہم، ڈینگی مہم کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ایک اجلاس سے خطاب میں اسسٹنٹ کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ شاہ میر اقبال، ڈی ڈی او سوشل ویلفیئر نثار احمد بھٹی، ایم پی اے لبنیٰ فیاض، ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر فیض نعیم وڑائچ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر مبشر جاوید نے بتایا کہ انسداد ڈینگی مہم کا پہلا حصہ ڈور ٹو ڈور کیمپئن، آگاہی کیمپس، واک اور آگاہی ریلیوں کے علاوہ سیمینارز کے ذریعے این جی اوز، فلاحی اداروں، بڑی چھوٹی صنعتوں اور فیکٹریوں کے علاوہ انجمن تاجران اور یونین کونسلز کے نمائندوں کے تعاون سے ڈینگی مہم جاری رہے گی، ڈی ڈی او نثار احمد بھٹی، ڈویژنل ڈائریکٹر فیض نعیم وڑائچ، ڈپٹی ڈائریکٹر مبشر جاوید نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف رکھیں اور شہری تمام کاروباری مقامات کی صفائی کا خاص خیال رکھیں۔

متعلقہ عنوان :