چاڈ میں ہیضہ سے 50 افراد ہلاک ہو گئے

جمعہ 22 ستمبر 2017 12:54

این ڈجا مینا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2017ء) چاڈ مین ہیضہ کی وبا پھیلنے سے 50 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ چاڈ کے ذرائع ابلاغ کے مطابق چاڈ کی وزارت صحت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں ہیضہ کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے جس کے نتیجہ میں اب تک 312 افراد ہسپتالوں میں رپورٹ ہو چکے ہیں جن میں سے 50 ہلاک ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے گزشتہ پیر کو مذکورہ وبا کے پھیلنے کا اعلان کیا گیا تھا جس کے حوالے سے خصوصی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی تاکہ مختلف اداروں میں باہمی رابطوں کو مزید مستحکم بنا کر وبا پر قابو پایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :