چشمہ جہلم لنک کینال تنازع، اجلاس جاری

ہفتہ 20 فروری 2010 14:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔20 فروری۔ 2010ء) چشمہ جہلم لنک کینال تنازعے کے حل اور انیس سو اکیانوے کے پانی کے معاہدے پر سندھ اور پنجاب کے نمائندوں کی بات چیت جاری ہے۔ سندھ نے اپنے موقف کو دہرایا ہے کہ پانی کے انیس سو اکیانوے کے معاہدے پر عملدرآمد کیا جائے اور فوری طور پر چشمہ جہلم لنک کینال بند کیا جائے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پنجاب سے وزیراعلیٰ کے سینئر مشیر ذوالفقار کھوسہ، وزیر آبپاشی پنجاب راجہ ریاض، چیف سیکریٹری آبپاشی اور ماہرین جبکہ سندھ کی نمائندگی صوبائی وزیر آبپاشی مراد علی شاہ، سیکریٹری آبپاشی شجاع جونیجو اور آئینی ماہرین ادریس راجپوت اور ای این جی عباسی عباسی کررہے ہیں ۔

وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت جمعرات کے روز ہونیوالے اجلاس میں معاملے کے حل کیلئے پنجاب اور سندھ کے وزرائے اعلیٰ نے تنازعے کے حل کیلئے مذاکرات پر اتفاق کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :