ترکی،نجی ٹی وی چینل کو تمباکو نوشی دکھانے پر 33ہزار ڈالر جرمانہ

ہفتہ 20 فروری 2010 15:07

استنبول(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔20 فروری۔ 2010ء) ترکی کے ایک نجی ٹی وی چینل کو تمباکو نوشی کے مناظر دکھانے پر 33ہزار ڈالر کا جرمانہ کردیا گیا۔ٹی وی ایٹ کو یہ سزا ملی ہے ایک کلاسک کارٹون سیریز Tintin آن ایئر کرنے پر جس میں ولن کے کردار کو تمباکو نوشی کرتے دکھایا گیا۔ ترکی کے ہائر بورڈ آف ریڈیو اینڈ ٹیلے ویژن نے اس کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے چینل پر پچاس ہزار لیرا کا جرمانہ کردیا۔

(جاری ہے)

جو تقریب33ہزار امریکی ڈالر بنتے ہیں۔ بورڈ کے مطابق کارٹون کی قسط میں تمباکو نوشی دکھاکر ترکی کے ٹیلیویژن پر ایسے مناظر نہ دکھانے کی پابندی کی خلاف ورزی کی گئی۔ ترکی کے مختلف حلقے پابندی کی مخالفت کررہے ہیں۔ گزشتہ سال بھی ایک ٹی وی چینل پر اسی طرح کا جرمانہ کیا گیا تھا۔ عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے پر چینل کے حق میں فیصلہ آیا۔ مگر بورڈ نے فیصلے کے خلاف اپیل کردی تھی۔

متعلقہ عنوان :