میئر راولپنڈی سردار نسیم کی ہدایت پر شہر میں جاری انسداد ڈینگی اور صفائی آگاہی مہم

جمعہ 22 ستمبر 2017 16:53

راولپنڈی۔22ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2017ء) میئر راولپنڈی اور چیئرمین راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سردار نسیم کی ہدایت پر راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی شہر میں جاری انسداد ڈینگی اور صفائی آگاہی مہم کے سلسلے میں راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کمیونیکیشن ٹیم جامع مسجدحنفیہ غوثیہ ڈھوک منشی خان اے بلاک رحمٰن آباد میں نماز جمعہ کے بعد نمازیوں میں انسداد ڈینگی و صفائی آگاہی مہم کے سلسلے میںڈینگی سے بچائواور صفائی کی آگاہی کے اقدامات پر مشتمل پمفلٹس تقسیم کئے‘ اور انہیں پیغام دیا کہ کہیں بھی پانی کھڑا نہ ہو نے دیں،صفائی کی شکایت ہمارے ہیلپ لائن نمبر 1139پر درج کرائیں ۔

(جاری ہے)

ہمیں اس موذی مر ض کا ملکر خاتمہ کرنا ہو گا، اس موقع پر طلباء اور اساتذہ نے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ امام مسجد نے اپنے خطبہ میں بھی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا پیغام پڑھ کر سنا یا اور کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے،اپنے شہر کو گندگی اوربیماریوں سے پاک کرنے کیلئے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی حالیہ مہم میں بھرپور تعاون کریں،صفائی ایک مشترکہ عمل ہے سب اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھائیں تو راولپنڈی ایک صاف ستھرا شہر بن جائیگا۔

متعلقہ عنوان :