ماں اور بچے کا ہفتہ منانے کا مقصد ماں بچے کی صحت سے متعلق شعور اجاگر کرنا ہے ،ڈاکٹر غلام مرتضیٰ شاہ

صحتمند زندگی گزانا سب کا حق ہے اس ہفتے آگاہی مہم چلائی جائے تاکہ نوزائیدہ بچوں کی اموات اور زچہ بچہ کی صحت کی ابتر صورتحال پر قابو پایا جاسکے، ڈی ایچ او کچھی

جمعہ 22 ستمبر 2017 16:59

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2017ء) زچہ اور بچہ صحت مند رہیں گے تو خاندان خوشحال ہوگا ماں اور بچے کا ہفتہ منانے کا مقصد ماں اور بچے کی صحت سے متعلق شعور اجاگر کرنا ہے صحت مند زندگی گزانا سب کا حق ہے اس ہفتے آگاہی مہم چلائی جائے تاکہ نوزائیدہ بچوں کی اموات اور زچہ بچہ کی صحت کی ابتر صورتحال پر قابو پایا جاسکے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ڈی ایچ او کچھی ڈاکٹر غلام مرتضیٰ شاہ نے ماں اور بچے کا ہفتہ ویک کے آغاز پر منعقدہ تقریب سے خطاب میں کیا اس موقع پر نیشنل پروگرام کے ضلعی کوآرڈینٹر ڈاکٹر زاہد ،سپروائزرحفیظ اللہ مینگل،ڈی ایس وی فضل باروزئی،پسند خان مستوئی عبدالفتاح مستوئی کے علاوہ کثیر تعداد میں ایل ایچ ڈبلیوز موجود تھیںقبل ازیں عوام میں شعور آگاہی کیلئے واک کا اہتمام بھی کیا گیا ڈی ایچ او کچھی نے کہا کہ ماںکی صحت مندی ایک نسل کی صحت مندی ہے ضروری ہے کہ اس ہفتے میںمہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے شعوری طور پر مکتبہ فکر اپنا کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ ویک میں نوزائیدہ بچوں اور ماں کی صحت کے بارے میں ایل ایچ ڈبلیوز گھر گھر جاکر ماؤں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے بارے میں معلومات فراہم کریں انہوں نے کہا کہ پیدائش سے لیکر دوسال تک کی عمر کے بچوں اور حاملہ خواتین کو حفاظتی لگوائیں جائیں تین ماہ سے زائد دورانیہ کی حامل خواتین اور دوسال سے پانچ سال تک کے بچوں کیلئے پیٹ کے کیڑوں کی گولیاں دی جائیںحاملہ خواتین اور نوزائیدہ بچوں کی صحت کا خیال رکھا جائے ۔

متعلقہ عنوان :