وفاق نے مارچ تک چشمہ رائٹ بینک کنال کو منظو ر نہ کیا تو تمام سیاسی جماعتوں کا جرگہ طلب کیا جائے گا،وزیراعلی سرحد

ہفتہ 20 فروری 2010 20:36

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔20 فروری۔ 2010ء) صوبہ سرحدکے وزیراعلیٰ امیرحیدرخان ہوتی نے کہاہے کہ وزیراعظم سیدیوسف رضاگیلانی نے سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی(سی ڈی ڈبلیوپی) کو ہدایت کی ہے کہ چشمہ رائٹ بینک کنال کے منصوبہ کومارچ کے مہینہ تک منظورکرلے اگروفاقی حکومت کی اس واضح ہدایت کے باوجودیہ منصوبہ مارچ تک منظورنہ کیاگیاتوسرحدحکومت اپریل کے پہلے ہفتہ میں تمام سیاسی جماعتوں کاصوبائی جرگہ بلاکرباہمی مشاورت سے اس سلسلہ میں اپنے لائحہ عمل کااعلان کرے گی انہوں نے ان خیالات کااظہارگزشتہ روزسرحداسمبلی کے اجلاس میں پی پی پی (شیرپاؤ) کے رکن اسمبلی اسراراللہ گنڈاپورکی تحریک التواء پرعام بحث کوسمیٹنے ہوئے اپنے خطاب میں کیاانہوں نے کہاکہ بہت سی باتیں سیاست سے بالاترہوتی ہیں بعض اہم ایشوزپرحکومت اوراپوزیشن کی رائے ایک ہوتی ہے این ایف سی ایوارڈسمیت دیگرقومی ایشوزپراپوزیشن نے جس طرح ہمیں سپورٹ فراہم کیاہے اس پروہ اس کے مشکورہیں انہوں نے کہاکہ چشمہ رائٹ بینک کنال کامنصوبہ صوبہ سرحدکیلئے انتہائی اہمیت کاحامل ہے جس کی تکمیل سے لاکھوں ایکڑبنجراراضی سیراب ہوسکے گی اورصوبہ سرحدغذائی اجناس میں خودکفیل بن جائے گاانہوں نے کہاکہ وزیراعظم سیدیوسف رضاگیلانی نے صوبہ سرحدکیلئے ایک میگاپراجیکٹ کی منظوری کی بات کی تھی جس ہم نے انہیں سی آربی سی کے منصوبہ کوعملی جامہ پہنانے پرزوردیاانہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے سی ڈی ڈبلیوپی کوواضح ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اس منصوبہ کومارچ تک منظوری دے انہوں نے ایوان سے استدعاکی کہ مارچ تک انتظارکیاجائے اوراگروزیراعظم کی ہدایت کے باوجودسی آربی سی کے منصوبہ کومنظورنہ کیاگیاتوسرحدحکومت اپریل کے پہلے ہفتہ میں تمام سیاسی جماعتوں کانمائندہ جرگہ بلاکرباہمی مشاورت سے آئندہ کالائحہ عمل طے کرے گی قبل ازیں رکن سرحداسمبلی اسراراللہ گنڈاپورنے تحریک التواء پرعام بحث کاآغازکرتے ہوئے کہاکہ چشمہ رائٹ بنک کنال کامنصوبہ بیوروکریسی کے ہاتھوں تاخیرکاباعث بناہواہے انہوں نے سرحدحکومت اس سلسلہ میں جامع اقدامات اٹھائے سپیکرکرامت اللہ خان ، پی پی پی کے پارلیمانی لیڈرعبدالاکبرخان ،مسلم لیگ(ق) کے ظاہرشاہ نے بھی محرک کی حمایت کی اورسی آربی سی کے منصوبہ کوعملی جامہ پہنانے کامطالبہ کیا۔

متعلقہ عنوان :