ملتان، جعلی ادویات برآمد ، دو ملزمان گرفتار

اتوار 21 فروری 2010 12:01

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔21فروری۔2010ء) ملتان میں پولیس نے فیکٹری پر چھاپہ مار کر لاکھوں روپے کی جعلی ادویات برآمد کرکے دوملزمان کو گرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی آپریشن آغامحمد یوسف کی سربراہی میں پولیس اور محکمہ صحت کی ٹیموں نےنواحی علاقے پل واسل سےلاکھوں روپے کے جعلی شربت ، لیبلز اورادویات کشید کرنے کے آلات قبضے میں لے لیے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کافی عرصے سے جعلی ادویات کے کاروبار میں ملوث تھے۔ محکمہ صحت نے ادویات کے نمونے ٹیسٹ کے لیے لاہور بھجوادیئےجبکہ لیبارٹری کو سیل کر دیاگیا۔

متعلقہ عنوان :