چشمہ جہلم لنک کینال سے پانی کے اخراج میں دوہزارکیوسک کمی

اتوار 21 فروری 2010 13:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔21فروری۔2010ء) ارسا نے حکومت پنجاب کے مطالبے پر چشمہ جہلم لنک کینال سے پانی کے اخراج میں دو ہزار کیوسک کمی کر دی ہے ۔ ارسا کے ذرائع کے مطابق اس کمی کے بعد پانی کا اخراج تین ہزار کیوسک رہ گیا ہے ۔

(جاری ہے)

بارہ فروری کو جب چشمہ جہلیم لنک کینال سے جنوبی پنجاب کے اضلاع کو پانی کی فراہمی کے لیے کھولی گئی تھی تو اس وقت پانی کا اخراج چھ ہزار کیوسک تھا جس میں اڑتالیس گھنٹوں کے دوران ایک ہزار کیوسک کی کمی کر دی گئی اور اب مذید دو ہزار کیوسک کی کمی کی گئی ہے ۔ واضح رہے کہ چشمہ جہلیم لنک کینال سے پنجاب کو پانی کی فراہمی کے معاملے پر سندھ نے اعتراض کیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :