وانا ‘جنوبی وزیرستان ایجنسی کی چار تحصیلوں میں پولیو مہم اختتام پذیر ہوگئی

اتوار 21 فروری 2010 14:02

وانا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔21فروری۔2010ء) جنوبی وزیرستان ایجنسی کی چار تحصیلوں وانا‘ بیرمل‘ شکائی اور توئی خلہ میں پولیو مہم کامیابی سے اختتام پذیر ہوگئی۔

(جاری ہے)

حالیہ مہم میں سب ڈویژن وانا میں تقریباً 63700 ہزار پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے پلائے گئے۔ کل 31 یونین کونسل میں پولیو مہم ہوئی مہم 158 موبائل ٹیموں نے قطرے پلانے میں حصہ لیا۔ اس کے علاوہ آٹھ فکس اور پانچ ٹرانزٹ ٹیموں نے بھی بچوں کو پولیو قطرے پلانے میں حصہ لیا۔ مہم کے دوران سب ڈویژن وانا کے عوام اور پولیٹیکل انتظامیہ نے مکمل تعاون کیا۔

متعلقہ عنوان :