سندھ چشمہ جہلم لنک کینال پر تحفظات پر نیپرا سے رجوع کرے

پیر 22 فروری 2010 14:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔22 فروری۔ 2010ء) پنجاب کے سینئر وزیر راجہ ریاض احمد نے کہا ہے کہ سندھ کو چشمہ جہلم لنک کینال پاور پروجیکٹ پر تحفظات ہیں تو وہ نیپرا سے رجوع کرے اس پر پنجاب دفاع نہیں کرے گا۔

(جاری ہے)

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ ریاض نے کہا کہ پنجاب اور سندھ کے درمیان پانی کی تقسیم کا فارمولا ارسا کے بجائے باہم اتفاق رائے سے طے کیا جانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں صوبوں کے سیکرٹری آبپاشی کے مذاکرات میں پانی کی تقسیم کے مسئلے کو سیاسی طریقے سے نہیں بلکہ افہام و تفہیم کے ذریعے حل کرنےکی کوشش کی جائے گی۔ سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ این ایف سی ایوارڈز کی طرح حکومت پانی کی تقسیم کے مسئلے کو بھی احسن طریقے سے حل کرے گی۔

متعلقہ عنوان :