چشمہ جہلم لنک کینال بند ،50 ہزار کیوسکس پانی فراہم کیا گیا

پیر 22 فروری 2010 14:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔22 فروری۔ 2010ء) چشمہ جہلم لنک کینال سے پنجاب کے جنوبی اضلاع کو ربیع کی فصل کیلئے ضرورت کے مطابق پچاس ہزار کیوسکس پانی فراہم کرنے کے بعد ارسا نے کینال بند کردی ہے۔ ارسا ذرائع کے مطابق جنوبی اضلاع میں ربیع کی فصل کے لئے پانی ضرورت کے مطابق فراہم کر دیا گیا ہے جس کے بعد سی جے لنک کینال کو بند کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سی جے لنک کینال کو ارسا کی طرف سے پنجاب کے جنوبی اضلاع میں آبپاشی کیلئے پانی کی قلت کے باعث بارہ فروری کو کھولی گئی تھی۔ جس پر پنجاب اور سندھ کے درمیان پانی کی تقسیم کا تنازعہ شدت اختیار کر گیا تھا۔ سندھ نے اس کینال کو کھولنے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ پنجاب کو اس کینال سے مجموعی طور پر پچاس ہزار کیوسک سے زائد پانی آبپاشی کیلئےفراہم کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :