کھیلوں کے مقابلے صحت مند تفریح فراہم کرتے ہیں، نادر مگسی

منگل 23 فروری 2010 19:39

رحیم یار خان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔23 فروری۔ 2010ء) چولستان جیپ ریلی کے فاتح صوبائی وزیرصحت سندھ میر نادر خان مگسی نے کہاہے کہ کھیل کوئی بھی ہو انسانی جسم اور روح کو تازہ رکھنے کے لیے ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے اعزازمیں دیے گئے ظہرانے کے موقع پر میزبان پیپلز پارٹی کے رہنما حاجی محمد ابراہیم لاڑ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صحتمندانہ سرگرمیوں کے لیے دوسرے کھیلوں کی طرح جیپ ریلی بھی عوام کو سستی تفریح فراہم کرنے کا ذریعہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو صحتمندانہ تفریح فراہم کرنے کے لیے ضلعی سطح پر انتظامیہ کو مختلف سپورٹس مقابلوں کا انعقاد کرنا چاہیے تاکہ عوام کو صحت مند تفریح کے ساتھ ساتھ کھیلوں کو فروغ بھی دیا جاسکے۔کھیلوں کے فروغ سے نوجوان ٹیلنٹ سامنے آتا ہے اور قومی سطح پر اچھے کھیل کا مظاہرہ کرنے کے لیے حکومت کو کھلاڑی میسر آتے ہیں انہوں نے کہا کہ رحیم یارخان کی انتظامیہ قومی یکجہتی سپورٹس میلہ کے انعقاد پر مبارکباد کی مستحق ہے۔

متعلقہ عنوان :