ڈینگی افزائش کے عمل کو روکنے کے لیے صوبہ بھر میں کاروائیاں مزید تیز کر دی گئی،محکمہ تحفظ ما حو لیا ت

پیر 25 ستمبر 2017 14:43

ڈینگی افزائش کے عمل کو روکنے کے لیے صوبہ بھر میں کاروائیاں مزید تیز ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2017ء) محکمہ تحفظ ما حو لیا ت ،حکومت پنجاب کی ہدایات اورماحولیاتی تبدیلیوں کے مطابق احتیاطی وحفاظتی تدابیر پرعملدرآمد کرکے ڈینگی کے چیلنجز کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے ۔ ڈینگی افزائش کے عمل کو روکنے کے لیے صوبہ بھر میں کاروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیںروزانہ کی بنیاد پرمحکمہ تحفظ ماحول اور انسداد ڈینگی مہم پر مامور ٹیمیں شہر میں موجود کباڑخانوں، قبرستانوں، ٹائر شاپس ، زیر تعمیر بلڈنگز کے ساتھ ساتھ گھروں میں بھی ڈینگی سرویلنس کر رہی ہیں۔

محکمہ تحفظ ماحول پنجاب کی تر جما ن نے کہا کہ انسداد ڈینگی سے وابستہ ٹیمیں جدید اور سائنسی طریقوں سے مکمل آگا ہی ر کھتی ہیں انہوں نے کہاکہ ڈینگی کے خلاف احتیاطی وحفاظتی تدابیر میں معمولی سی سستی کی گنجائش نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بارشوں اورموسمی درجہ حرارت میں تبدیلی کے باعث ڈینگی کی پیدائش کے خطرات موجود رہتے ہیں جس سے بچائو کیلئے حکومتی اقدامات کے ساتھ عوامی تعاون بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور انسداد ڈینگی مہم پر بھرپور انداز میں عملدرآمد جاری ہے اور عوامی آگہی کے ساتھ ڈینگی افزائش کا موجب بننے والوں میں احساس ذمہ داری کے لئے ان کے خلاف مقدمات بھی درج کرائے جارہے ہیں ۔

انہوںنے کہا کہ عوام اپنے ارد گرد صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں اور کسی بھی جگہ پانی کھڑا نہ ہونے دیں اور ڈینگی مہم میں حصہ لینے والی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں۔

متعلقہ عنوان :