ڈینگی وائرس کی روک تھام اور تدارک کے لئے تیاریوں کی سطح کو مستحکم اور بہتر بنایا جائے، قومی ادارہ برائے صحت

پیر 25 ستمبر 2017 14:44

ڈینگی وائرس کی روک تھام اور تدارک کے لئے تیاریوں کی سطح کو مستحکم اور بہتر بنایا جائے، قومی ادارہ برائے صحت
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2017ء) قومی ادارہ برائے صحت نے بنیادی صحت سے تعلق رکھنے والے حکام کو ہدایت کی ہے کہ ڈینگی وائرس کی روک تھام اور تدارک کے لئے تیاریوں کی سطح کو مستحکم اور بہتر بنایا جائے۔ این آئی ایچ کے حکام کے مطابق ڈینگی کے مشتبہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ اور ماضی کے موسمی رجحان کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ انتہائی ضروری ہو گیا ہے کہ صورتحال پر کڑی نگاہ رکھی جائے اور وائرس کے مزید پھیلائو کو روکنے کے لئے اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں متعلقہ محکموں کو ہدایات پہلے ہی جاری کی جا چکی ہیں۔ عوام میں ڈینگی کی حساسیت کو اجاگر کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں۔ اس کے علاوہ ملک کے مختلف علاقوں سے رپورٹ ہونے والے بخار کے کیسز کے حوالے سے اقدامات اٹھائے جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈینگی کی خاص علامات میں تیز بخار، سر درد، آنکھوں میں درد، ہڈیوں اور جوڑوں کے درد، لاغر پن، قے یا متلی کا آنا، گلے کی سوزش، چھینکنے کی حس متاثر ہونا اور دیگر علامات شامل ہیں۔

اس سلسلے میں عوام میں آگاہی کے ذریعے ہر وقت علاج ممکن ہے لہذا طبی ماہرین کو چاہئے کہ وہ اپنے گردو نواح میں زیادہ سے زیادہ آگاہی پھیلائیں تاکہ ڈینگی سے بچائو ممکن ہو سکے۔ مریض آنے کی صورت میں مریض کی دیکھ بھال میں احتیاط اور علاج معالجہ کے ذریعے اموات کی شرح میں کمی آ سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ڈینگی کے مریضوں کی شرح اموات صرف ایک فیصد ہے۔ بہتر حکمت عملی کے ذریعے اس پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو