کوئٹہ ،ْکانگو وائرس کے مزید 2 مریض اسپتال میں داخل

پیر 25 ستمبر 2017 15:04

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2017ء) کوئٹہ میں کانگو وائرس کے مشتبہ مریض میں وائرس کی تصدیق ہوگئی ،ْکانگو وائرس کا ایک اور کنفرم مریض سامنے آگیا۔

(جاری ہے)

کانگووائرس کے مریض کو چارروزقبل قلعہ سیف اللہ سیکوئٹہ کے فاطمہ جناح ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں منتقل کیا گیا تھا، گزشتہ روز متعلقہ لیبارٹری سے خون کے تجزیہ کی رپورٹ میں مریض میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

دوسر ی جانب کانگووائرس کا ایک اور مریض لورالائی سے کوئٹہ میں فاطمہ جناح ہسپتال منتقل کیاگیا۔کانگو وائرس کے دونوں مریض ہسپتال میں زیرعلاج ہیں جہاں ان کی مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔رواں سال بلوچستان میں کانگو وائرس کے 23کیس رپورٹ ہوچکے ہیں، صوبے میں کانگو وائرس کی4 مریضوں کا انتقال ہوچکا ہے۔

متعلقہ عنوان :