خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں ڈینگی کا ایک اور مریض جاں بحق ،ْ

تعداد 33ہوگئی

پیر 25 ستمبر 2017 15:04

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2017ء) خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں ڈینگی وائرس سے ایک اور مریض چل بسا، صوبے میں ڈینگی سے وفات پانے والوں کی تعداد 33 ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق خیبر ٹیچنگ اسپتال میں ڈینگی وائرس سے دس سالہ نوشاد انتقال کرگیا جس کے بعد صوبے میں ڈینگی کا شکار ہونے والوں کی تعداد 33 ہو گئی ہے۔ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق صوبے میں 1429 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے ، جن میں 255 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق ڈینگی سے متاثرہ 122 افراد اسپتالوں میں داخل ہیں جبکہ صوبے کے اسپتالوں میں 394 افراد زیر علاج ہیں۔

متعلقہ عنوان :