آزاد کشمیرمیں5 سالوں کے دوران پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔مرزا شفیق جرال

جمعرات 16 نومبر 2006 14:43

بھمبر (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین16نومبر2006 ) آزاد کشمیر کے وزیر زراعت و امور حیوانات مرزامحمد شفیق جرال نے کہا ہے کہ پولیو کے خاتمہ کیلئے آزا دکشمیر میں محکمہ صحت کی کارکردگی بہتر ہے جو ہمارے مستقبل کے ذمہ دار نونہالوں کی صحت کو بہتر بنانے کیلئے کام کر رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس میں منعقدہ پولیو مہم کی افتتاحی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر طارق محمود چوہدری نے شرکاء کو بریفنگ دی ۔ وزیر زراعت مرزا شفیق جرال نے کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران آزاد کشمیر میں پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا جو کہ خوش آئند بات ہے۔ جس سے ثابت ہوتا ہے کہ آزاد کشمیر میں محکمہ صحت دور دراز کے علاقوں میں جس طرح جانفشانی سے کام کر رہا ہے وہ مبارک باد کے مستحق ہیں جس سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ آئندہ بھی اسی طرح بہترین صلاحیتوں کے ساتھ کام کریں گے۔ اس سے قبل مرزا شفیق جرال نے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا۔

متعلقہ عنوان :