وزیراعظم کی کینسر میں مبتلا دو بچوں سے ملاقات

جمعہ 26 فروری 2010 14:18

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔26فروری2010ء) کینسر میں مبتلا دو بچوں کی آخری خواہش پر وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے ان سے ملاقات کی اور وزیراعظم نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنے والے ادارے حکومت کا ہاتھ بٹائیں ۔ گورنر ہاوس کراچی میں ہونے والی اس ملاقات کا انتظام نیک وشز فاونڈیشن تنظیم نے کیا تھا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیر اعظم نے بچوں کی مالی معاونت کیلئے حکومت کی جانب سے تین تین لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس قسم کے امراض میں مبتلا افراد کے بارے میں حکومت کو آگاہی دی جائے تاکہ انہیں ہر ممکن مدد فراہم کی جائےگی۔ کینسر مرض میں مبتلا یہ بچے اپنی زندگی کے آخری اسٹیجز پر ہیں اور انہوں نے یہ خواہش ظاہر کی تھی ان کی ملاقات وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی سے کرائی جائے۔

متعلقہ عنوان :